May 2, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

پسماندہ طبقات کو متحد کرنے میں شبیر انصاری و  انصاری سرگر

پسماندہ طبقات کو متحد کرنے میں شبیر انصاری و  انصاری سرگر

 

*مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے اسپیکر و ملی سماجی سیاسی خادم محمد شبیر انصاری پالی گنج پٹنہ اور سابق وزیر بہار جناب اقبال انصاری اپنے وفد کے ساتھ پالی گنج پٹنہ حلقہ میں پسماندہ جگو اور پسماندہ جگاؤ بیداری مہم کے تحت درجنوں سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ حلقہ میں گشت کر اور ان سے روبرو ہو کر حققی طور تعلیمی اور سیاسی پسماندگی پر گفتگو کی جہاں خاص طور پر انصاری برادری ، منصوری برادری ، کباری برادری ، قریشی برادری ، شاہ برادری ، حجام برادری ، درزی برادری سمیت درجنوں پسماندہ برادری کا جائزہ لیا اور اس بنیادی کمزوری سے واقف ہوۓ اس بابت سابق وزیر بہار اقبال انصاری اور سیاسی اور ملی خادم نے مشترکہ طور پر کہا کہ دور حاضر میں پسماندہ افراد کے بچے اور بچیاں تعلیم کے میدان کچھ حد تک قد کو اونچا کرنے کا کام کیا ہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پر رہا ہے کہ سیاسی طور پر ہم سب بہت پیچھے ہیں اور دوسرے قوم کو دیکھ کر سبق بھی نہیں لیتے جو بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بیداری مہم کو پسماندہ اکثریت والے حلقہ میں جاکر بیدار کرنے کی ضرورت ہے نہیں تو برادری کا حال کافی خراب ہوجاۓ گا اس قافلے میں اورنگزیب صاحب بہادر گنج ، ماسٹر علاء الدین صاحب سیگوری ، امتیاز صاحب مخدوم چک ، قاسم صاحب رانی گنج ، زرخہ پنچائت کے مکھیا عارف اقبال صاحب سابق مکھیا شمیم انصاری صاحب سمیت درجنوں پسماندہ برادری کے رہنما شریک تھے*

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.