May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی امان اللہ انصاری پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

حاجی امان اللہ انصاری پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی / عادل شاہ پوری/ ایماندار کاشت کار سماجی خادم مرحوم محمد نبی حسن انصاری صاحب صاحب کا بڑے فرزند حاجی محمد امان اللہ انصاری صاحب موضع ابا بکر پور انصاری محلہ کا انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم خوش اخلاق ، خوش مزاج ، ملنسار ، صوم صلوۃ کے پابند ، بزرگانِ دین کے پرستار ، خویش اقارب کے چہیتے ، رشتے داروں عزیز 8 بھائیوں میں سب سے بڑا جنہوں نے آخری سانس تک بھائیوں کا رہنمائی فرماتے ہوئے تجارتی میدان میں ترقی دلانے والی شخصیت اک مثالی زندگی گزار کر ہلکی علالت کے بعد مرحوم حاجی امان اللہ انصاری صاحب تجارتی صوبہ اوڈیشہ کے شہر کٹک میں اپنے رہائش گاہ پر 70 سال کی عمر میں آخری سانس لی ان کی جنازے کی نماز پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد قسیم الحق یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف نے بعد نماز مغرب ابا بکر پور کے قبرستان میں ہزاروں کی تعداد میں پڑھائی مرحوم اپنے پیچھے مسمات شاہ جہاں خاتون و فرزند محمد نور عالم ، محمد قمر عالم ، محمد فیروز عالم ، محمد صدام حسین ، بھائی محمد حبیب اللہ ، محمد سمیع اللہ ، محمد عباس ، محمد حفیظ اللہ ، محمد اسلام ، محمد آزاد سمیت بھتیجہ بھتیجی ، پوتا پوتی ، نواسہ نواسی سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے ان کے علاوہ مرحوم کے جنازے میں محمد گوہر انصاری دلی ، ڈاکٹر فیروز و محمد شاہد علی پور ، مولانا فہیم الحق یوسفی ، مولانا غلام اختر مصباحی ، مولانا علاء الدین صبا پچدہی ، حافظ ارمان آرزو ، مولانا محمد نوشاد عالم ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، ارسلان عادل ، عبد الکلام انصاری ، عبد السلام ،محمد ہارون ، محمد نظام الدین بھولا بھائ ، طاہر انصاری ، طالب انصاری ، انجینیئر ذاکر حسین ، محمد رسالت ، مہدی حسن ، حافظ جہاں گیر شاہ پور ، ڈاکٹر جمال انصاری ، سابق ضلع پریشد رکن لڈن بھائی ، محمد ظفر انصاری ، مولانا محمد انیس ، فیروز قریشی ، پھول حسن قریشی ، محمد قمر الزماں ، محمد اقبال ویشالی فرنیچر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں میں شریک غم اور شریکِ جنازہ ہوکر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.