May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ضیان اختر ایک سالہ اور عائشہ حق صفر سال حج کی دولت سے مالامال ہوں گی

ضیان اختر ایک سالہ اور عائشہ حق صفر سال حج کی دولت سے مالامال ہوں گی

 

ان دونوں خاندان والوں سے مالدار لوگوں کو سبق لینے کی ضرورت / اختر حسین

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ حج بھون پٹنہ کے ایماندار فعال متحرک ہردلعزیز چئیرمین الحاج عبد الحق صاحب و حج بھون پٹنہ کے صوفی صفت چیف ایگزیکٹو آفیسر الحاج راشد حسین صاحب و میڈیا انچارج محمد صغیر صاحب و محمد اظہار صاحب و حج بھون پٹنہ کے تمام شعبوں کے کاغزاتی معلوماتی ملازم و محبِ عازمین و عازمات جناب اختر حسین صاحب و سید فرحان الحق صاحب مشترکہ طور پر کہا کہ حج مشقت و محبت کے ساتھ ساتھ برکت والی عبادت ہے لوگ ظاہری طور پر سمجھتے ہیں کہ بہت روپیہ لگتا ہے یہ باتیں بالکل صحیح ہے لیکن حج میں حاجیوں کو اگر بہت اخراجات لگتا ہے تو اللہ پاک اس کی برکت سے بہت دیتا بھی جسے بندہ سمجھ نہیں پاتا انہوں نے مالدار لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مالدار لوگوں کو دوسرے مالدار عازمین و عازمات کے خاندان والوں سے سبق لینے کی ضرورت ہے جو امسال 6 اشخاص کے گروپ میں 1 سالہ محمد ضیان اختر پٹنہ اور صفر سالہ عائشہ حق مظفر پور ضلع کے شامل ہیں قابل مبارکباد ہیں ایسے خاندان والے جو حج 2024 میں پورے خاندان کے ساتھ سوۓ حرم کو حج بھون پٹنہ سے گیا انٹر نیشنل ہوائی اڈہ سے مکہ اور مدینہ کے لئے روانہ ہوۓ ہیں اللہ پاک تمام عازمین و عازمات کے ساتھ خصوصی طور پر ان عازمین و عازمات کو حج کا ہرارکان آسان فرمائے اور حج مبرور عطا فرماۓ آمین ثم آمین

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.