ورزش جسمانی توانائی کے ساتھ ساتھ تن اور من صحت مند رکھتا ہے / شکلا
ورزش جسمانی توانائی کے ساتھ ساتھ تن اور من صحت مند رکھتا ہے / شکلا
حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ ورزش انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اس ورزش سے انسانی زندگی میں حرارت کو قائم رکھتے ہوئے انسانی زندگی کو کامیاب صحت عطا کرتا ہے ساتھ ہی جسمانی اعضاء کو تند درست بناتا ہے یہ باتیں یوگا کے ٹیچر جناب شکلا نے یوگا کے درمیان کہا انہوں یہ بھی کہا کہ ورزش جسمانی کئ پوشیدہ امراض سے نجات دلاتا ہے ساتھ ہی ظاہری أمراض سے بھی نجات دلاتا ہے ساتھ ہی جسمانی شناخت کو خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے انہوں یہ بھی کہا کہ ورزش دماغی شاخت کو بھی بہتر سے بہتر بناتا ہے جس سے انسان اپنے کام کو بہت جلد انجام دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں یوں کہئے کہ انسان کو مشترکہ طور پر صحت مند ہونے کے لیے ورزش بہت فائدے مند ہے اس موقع سے ورزش کرنے میں تربیت پارہے اساتذہ میں امیر الحق ، محمد نسیم ، عبد القادر ، محمد انیس، محمد اسلام ، محمد فیروز ، تسبیح الزماں ، سیماب اسد ، نور الحق ، عادل شاہ پوری ، بدر عالم رضوی ، سیف اللہ ناصر ، محمد نعیم ، محمد شمشاد ، جمال اختر ، انجم آرہ ، کماری جیوتی ، کماری امیتا ، انیتا سنگھ ، رونق افروز ، سواتی کماری ، وینیتا سونی ، پوجا کماری ، کنک لتا ، رنوجئے کمار ، سنجیو کمار ، رگھوناتھ پاسوان ، ابھئے کمار ، ویشو جیت کمار سمیت سینکڑوں سے زیادہ تربیت پارہے اساتذہ کرام درجہ میں حاضر ہوکر ٹریننگ حاصل کر رہے تھے
