عزیزم فیضان اللہ ہمراہ عزیزہ روبینہ خاتون رشتئہ ازدواج سے منسلک
عزیزم فیضان اللہ ہمراہ عزیزہ روبینہ خاتون رشتئہ ازدواج سے منسلک
نکاح پاکیزہ عمل ہے فضول خرچی اور لہب و لعب سے پاک رکھیں/ سلطان رضا ممبئ
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ شہزادہ حضور قمر ملت گل گلزار رضویت پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا محمد عاصم رضا خان قبلہ بریلی شریف و پیر طریقت حضرت مولانا سلطان رضا سبحانی ممبئی نے مشترکہ طور پر فرمایا کہ نکاح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور بہت ہی پاکیزہ عمل ہے جس میں سادگی اور سنجیدگی کا پاس و لحاظ رکھنا ہر مومن کے لئے باعثِ برکت اور رحمت ہے اس لئے ہر ممکن اس تقریب کو فضول خرچی اور لہب و لعب سے پاک رکھیں نہیں تو گناہ کے مرتکب ہونگے ۔ یہ باتیں عزیزم محمد فیضان اللہ سلمہ ابن پیر طریقت حضور شیر محمد رضوی بروراج ضلع مظفر پور ہمراہ عزیزہ روبینہ خاتون بنت محمد عالم رضوی پٹیڑا بیلسر ویشالی کے عقد مسنون کے موقع سے نکاح سے قبل کہی اس جوڑے کا نکاح حضور قمر ملت نے موجودہ مہمانوں کی گواہی میں پڑھائی اس موقع سے دولہا دولہن کو شادی کی مبارکباد پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد امتیاز سورج بیکڑی گیا ، مہوا اسمبلی حلقہ سے 2025 میں مستقبل کے اسمبلی امیدوار ایم جسیم الحق چاند پور فتح ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ، محمد تسلیم رضا دیوریا کوٹھی ، قاری رضوان احمد ، ضلع پارشد محمد عرفان برو راج مظفر پور ، ماسٹر محمد عظیم الدین افرول ، مکھیا ظہیر الدین ، منا بھائی چکبیاس گورول ، بھائی محمد عامر حسین وغیرہ کے نام شامل ہیں
تصویر میل پر ہے
