April 24, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اولاد نعمت عظمیٰ ہے اس لئے نصیب ہوتو اللہ کا شکرگزار بندہ بنیں / مولانا قسیم الحق

اولاد نعمت عظمیٰ ہے اس لئے نصیب ہوتو اللہ کا شکرگزار بندہ بنیں / مولانا قسیم الحق

ہے دعا عادل کا دل سے بس یہی ۔ اوج پر قسمت رہے عزلان کا : اعجاز عادل

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ اللہ پاک کی دی ہوئ تمام نعمتوں میں سے اولاد ایک نعمت عظمیٰ کی طرح ہے اس لئے اللہ پاک کسی بھی بندہ ء مومن کو اولاد نصیب فرمائے تو بندہ ء مومن کو چاہئے کہ اللہ پاک کا شکرگزار بندہ بنیں پھر خوشی کا اظہار کریں یہ باتیں پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی چاند پور فتح زیب سجادہ خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف پاتے پور ویشالی نے گزشتہ دنوں اپنے بھائی محمد جسیم الحق کے فرزند عزلان مصطفٰی کے تولد کے موقع سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عزلان مصطفٰی کے نانا جان کے رہاہش گاہ گوریہاڑ سکرا مظفرپور میں کہا انہوں یہ بھی کہا کہ جب اولاد نصیب ہوتو سب سے پہلے اللہ کی ، رسول اللہ کی نسبت زور کر اولادوں کا نام رکھیں تاکہ اچھا نام کا اثر اولاد کے عملی زندگی پر پر سکے اور مستقبل میں صالح اولاد بن سکے انہوں نے تلقین فرمایا کہ عرفی نام ڈبلو ، ببلو ، پپو ، ڈبو ، ببو ، سڈو ، گڈو ، لڈو ، چنٹو ، پنکو ، رنکو ، منٹو ، وغیرہ نام نہ رکھیں یہ نام غیر اسلامی ہے اور اس کے اثرات بچے کے عملی زندگی پر پرتا ہے ۔ دعائیہ مجلس کا آغاز قاری عبد الغفار صاحب نے تلاوت قرآن سے کی نعتیہ کلام شاعر اسلام عبد اللہ امامی ، رونق ویشالوی ، مشیر رضا ، نظم شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، ساحل کلکتوی ، روشن ویشالوی ، وغیرہ نے پیش کی اور سرپرستی عزلان مصطفٰی کے دادا حضور پیر طریقت صوفی محمد معین الدین یوسفی نے فرمائی ۔ دعائیہ مجلس میں سماجی سیاسی خادم محمد ظفر انصاری و امتیاز انصاری و محمد حسیب و سابق ضلع پارشد رکن و سابق مکھیا محمد کمال الدین ابا بکر پور ، ڈاکٹر محمد ناصر حسین ، ماسٹر محمد خورشید ، حاجی محمد مقصود ، محمد معراج عرف بھولو ، طفیل نظامی ، حضرت مولانا محمد نور نبی ، حضرت مولانا فہیم الحق ، محمد حماد مصطفٰی ، صوفی امان اللہ ، صوفی امین اللہ اور محمد گلاب ، عبد الرازق ، فخر عالم ، بدر عالم ، گلزار احمد شاہ پور جنید ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، عفیفہ عادل ، صحافیہ و گلوکارہ شبانہ فردوس صاحبہ وغیرہ شریک ہوۓ ‌ ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.