ایم جسیم الحق کی قیادت مہوا کے مسلمانوں کے لئے فخر کی بات: صابر حسین
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ آئندہ 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب میں مہوا اسمبلی حلقہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاسی شعور رکھنے والا اور بہتر امیدوار ایم جسیم الحق جو گزشتہ کئ مہینوں سے حلقہ کے مسلمانوں سے مل کر لیڈرشپ کا بہتر پیغام دے رہے ہیں جو خوش آئند اور مسلمانوں کے وقار کو بلند کرنے والا قدم ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے وہ اپنی محنت کو مسلسل جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں یقیناً مستقبل میں سیاسی طور پر مہوا اسمبلی حلقہ کے مسلمانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ یہ باتیں نوجوان سماجی و سیاسی کارکن صابر حسین، سراۓ افضل نے ایم جسیم الحق چاند پور فتح سے ملاقات کے بعد اپنے رہائش گاہ پر نمائندہ سے کہا۔ انہوں نے ایم جسیم الحق کی قیادت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے باکردار نواجوان سماج میں ہونا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس بار متحد ہو کر اپنی طاقت کا مظاہرہ مہوا اسمبلی حلقہ میں ضرور کیا جاۓ گا۔ صابر حسین نے جسیم الحق کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ علاقے کے سارے نوجوان آپکے آنے سے بہت خوش ہیں اور قدم سے قدم ملاکر آپکی طاقت بننا چاہتے ہیں۔
نہ تھک کے بیٹھ کہ تیری اڑان باقی ہے زمین ختم ہوئ آسمان باقی ہے