May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اپنے آباو اجداد کے لیے دعائیں کرنااور ان کے لیے ایصال ثواب پہنچاناایک بہترین عمل نسیم احمد رفاقتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حاجی پورعبدالواحد
اپنے آباو اجداد کے لیے دعائیں کرنااور ان کے لیے ایصال ثواب پہنچاناایک بہترین عمل نسیم احمد رفاقتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس رات کو اپنے آباواجداد، رشتہ داروں اور عزیزوں کے لئے ایصال ثواب کرنے کا عمل بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، تاکہ ان کی روحوں کو سکون اور آرام مل سکے، شہید اعظم کمیٹی ویشالی کے سکریٹری نسیم احمد اپنے خاندان اور محلے کے لوگوں کے ساتھ حاجی پور شہر واقع کرن پورا قبرستان پہنچے جہاں چادر پوشی گلپوشی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کر اپنے آباواجداد کے لئے دعائیں کیں اور ان کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیانسیم احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے معاشرتی اور مذہبی ذمہ داریوں میں یہ بات شامل ہے کہ ہم اپنے والدین، رشتہ داروں اور عزیزوں کے انتقال کے بعد انہیں بھولیں نہیں۔ وہ افراد جنہوں نے ہمیں زندگی گزارنے کی صحیح راہ دکھائی اور ہمیں محبت دی، ان کے لئے ایصال ثواب کرنے کا عمل ہماری محبت اور احترام پکا ثبوت ہے۔ اگر ہم اپنے عزیزوں کے انتقال کے بعد انہیں بھول جائیں تو یہ نہ صرف ہمارے اخلاقی فرض کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی روحوں کو سکون دینے کے عمل میں بھی کمی آتی ہےانہوں نے مزید کہا کہ “ایسانہیں ہونا چاہیے، ہمیشہ ان کے نام پر ایصال ثواب پہنچانا چاہیے تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔” یہ بات ایک سچائی ہے کہ انتقال کے بعد ہمارے عزیزوں کی روحوں کو سکون ملنے کی سب سے بہترین صورت یہی ہے کہ ہم ان کے نام پر صدقہ، دعا اور ایصال ثواب کرتےرہیں ایصال ثواب کا مقصد صرف ہماری دعاؤں کی طاقت سے ان کی روحوں کو سکون پہنچانا نہیں، بلکہ یہ بھی ایک پیغام ہے کہ ہم اپنے بزرگوں اور عزیزوں کی محنتوں، قربانیوں اور محبتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کے لئے دعائیں اور خیرات کی شکل میں ہم اپنے دل کی محبت اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہیں نسیم احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی یہی تعلیمات اپنانی چاہئیں، تاکہ نہ صرف ہمارے عزیزوں کی روحوں کو سکون ملے بلکہ ہم بھی اللہ کی رضا کے حصول میں کامیاب ہوں۔ اپنے آباواجداد اور بزرگوں کے لئے دعائیں کرنا اور ان کے لئے ایصال ثواب پہنچانا ایک بہترین عمل ہے جو نہ صرف ہمارے معاشرتی تعلقات کو مضبوط بناتا ہے بلکہ اللہ کے ساتھ ہمارے تعلق کو بھی بہتر کرتا ہےلہٰذٰا، شبِ برات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیں اپنے عزیزوں کے لئے دعائیں کرنی چاہیے مزکورہ باتوں کو شہر کے مشہور و معروف الحاج ڈاکٹر انور عالم نے انہیں سراہا اور کہا کہ یہ عمل ہمیشہ سبھی کو اپناچاہیئے ،موقع پر حافظ و قاری فیاض احمد اشرفی لئیق احمد ہاشمی عرف نیرالے اشرف رضا توفیق رضا نظام الدین دانش رضا وغیرہ شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.