ہفتہ واری اردو بیداری تحریک چلانے کے لئے رابطہ مہم شروع

ہفتہ واری اردو بیداری تحریک چلانے کے لئے رابطہ مہمشروع
مہواویشالی / شبانہ فردوس / اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر جناب ایس ایم سید اشرف فرید صاحب و جنرل سیکرٹری جناب ریحان غنی صاحب ساتھ دیگر ریاستی رکن کے ہدایت پر اردو بیداری کے لئے ریاست گیر سطح پر اردو بیداری تحریک ہفتہ واری ماہ نومبر 2023 کے آخری ہفتے میں منایا جانا ہے اس میں جان ڈالنے کے لئے اور اردو زبان کی بقا کے لئے ضلع ویشالی اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری حاجی پور اور خازن جناب عبدالقادر صاحب ضلع ویشالی کے متحرک فعال جوائنٹ سیکریٹری صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی سے انکے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس موضع پر تبادلہ خیال کیا ساتھ ہی ماسٹر تجمل حسین استاد سیہان ہائی اسکول ، حضرت مولانا شمیم احمد شمسی صدر مدرس مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ویشالی سے بھی ملاقات کی اور ذمہداری کے ساتھ بیداری مہم چلانے کی گزارش کی جناب صدر نے اس مہم کے تحت اعجاز عادل سے کہا کہ اس زبان کی بقاء کے لئے جانی اور مالی قربانی کے لئے تیار رہیں نہیں تو یہ زبان مٹ جاۓ گی اس پر جناب عادل نے یقین دلائ کہ 25 نومبر 2023 کے بعد ایک نشست پنچایت سطح پر اردو پڑھنے والے طلبہ وطالبات کی غریب خانے پر رکھی جائے گی اور اس زبان کی اہمیت اور افادیت سے بچے اور بچیوں کو روشناس کرایا جاۓ گا اور اس زبان پر جمی ہوئ چھائ کو ہٹانے اور مٹانے کی کوششیں کی جاۓ گی