روزہ مومن کو جنت میں لے جاۓ گا اور جہنم سے نجات دلاۓ گا / نصرت ، شبانہ
روزہ مومن کو جنت میں لے جاۓ گا اور جہنم سے نجات دلاۓ گا / نصرت ، شبانہ
مہواویشالی / عادل شاہ پوری /۔ اسلامی عقیدہ کے مطابق یہ دنیاوی زندگی عارضی ہے اس لیے ہمارا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہر دن ایک بہتر انسان، اور ایک بہتر مسلمان بننے کی کوشش کرنی چاہئیے خواہ فرض روزہ ہو ، یا نفلی روزہ ہو ، یا فرض نمازوں کی اداۓ گی ہر روزہ آپ کو ریان (جنت کے دروازے) کے قریب اور جہنم کی آگ سے دور کرتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں، اس دروازے سے قیامت کے دن صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے۔ ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہیں ہوگا۔ کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے روزہ رکھا کہ وہ داخل ہوں؟ جب ان میں سے آخری داخل ہو جائے گا، تو یہ بند ہو جائے گا، اور کوئی اس سے نہیں گزرے گا۔” (بخاری)
ایک روزہ آپ کو جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ سے بہت دور لے جا سکتا ہے۔ اب تصور کریں کہ ایک ہفتہ یا ایک مہینہ روزہ رکھیں۔ یہ آپ کو جنت کے کتنے قریب لے جائے گا اور جہنم کی آگ سے کتنی دور لے جائے گا یہ ہے روزہ کی اہمیت اور افادیت جو بندے کو جنت کا راستہ بناتا ہے اور جہنم کے ستر ہزار سال کے برابر دور کردیتا ہے یہ باتیں مشترکہ طور پر نیک سیرتِ صوم صلوۃ کی پابند طالبہ رخسانہ خاتون بنت روزید انصاری ، گریجویٹ اردو طالبہ نصرت جہاں بنت محمد صلاح الدین ، بی پی ایس سی طالبہ شبانہ فردوس نے العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی میں نمائندہ سے یکم رمضان المبارک 1445 ہجری بروز منگل کو کہی
