علماء، صوفیاء و صلحاۓ کرام کے ہاتھوں” نسیم شمال ” کا رسم اجراء
علماء، صوفیاء و صلحاۓ کرام کے ہاتھوں” نسیم شمال ” کا رسم اجراء
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / نسیم شمال شمالی بہار کے اکابر مشائخ صوفیا کے حالات اور کشف و کرامات پر مشتمل جناب شاداں فاروقی کا اہم غیر مطبوعہ تذکرہ ہے جو مذہب و تصوف کی نشر و اشاعت کا مستند و معروف ادارہ دارالاشات خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف سے شائع ہوا ہے نسیم شمال 352 صفحات پر مشتمل ہے اس میں شمالی بہار کے مختلف سلاسل کے 210 اکابر مشائخ کے حالات ملتے ہیں ہر سلسلہ کے اغاز کے بعد اس سلسلہ کا تعارف سلسلہ کی مختلف شاخیں مشائخ کے اسماء اذران کے حالات درج ہیں شاداں فاروقی صاحب نے تذکرہ نگاری میں بڑی عرق ریزی سے کام لیا ہے اور اس کا حق ادا کر دیا ہے اسلوب سلیس اور عام فہم زبان میں ہے اخر میں حاشیہ کے عنوان سے مختلف کتابوں کے حوالہ جات بھی درج ہیں تصوف کے شائقین کے لیے یہ کتاب تحفہ خاص ثابت ہوگا واضح ہو کے اس تاریخی کتاب کا رسم اجرا متھلان چل واقع ضلع مظفرپور کے تحت بتھناہا شریف میں منعقدہ فیضان پیر مجیب کانفرنس کے درمیان میں علماء ، شعرا ، صوفیاۓ کرام کے دست مبارک سے ہوا جہاں خانقاہ قادریہ مجیبیہ صابریہ امانیہ کے زیب سجادہ الحاج الشاہ پیر طریقت حضرت محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی بتھناہا شریف کے علاوہ حضرت مولانا ڈاکٹر فیضان رضا عارف، پیر طریقت سبحان ملت حضرت مولانا سلطان رضا ممبئی ، پیر طریقت صوفی محمد عابد حسین تیغی ، شاعر اسلام نوشاد کامل مظفر پوری ، قیصر وشالوی ، نظیر کلکتوی ، معصوم رضا پھلواری شریف، شمیم ضیا اختر پھلواری شریف پٹنہ ، حضرت مولانا سجاد احمد قادری مجیبی پھلواروی شریف پٹنہ ، مولانا اسرار الحق صاحب ، شاعر اسلام افضل مظفر پوری، شاعر وہ صحافی اعجاز عادل شاہ پوری بلاک چہرہ کلام ہوا و شالی ، الحاج صوفی محمد صدر اعلیٰ صاحب گوپال پور مظفر پور دیگر معزز و اہل تصوّف حضرات کے ہاتھوں رسم اجر عمل میں آیا جہاں علماۓ کرام نے جناب شاداں صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی