May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

امام اور ہماری ذمہداری مقبول احمد شہبازپوری

*امام اور ہماری ذمہداری مقبول احمد شہبازپوری*

ہم کیسے لوگ ہیں ہماری مسجدیں تو اونچی ہو رہی ہے پہلی منزل سے لیکر پانچویں کی ڈھلائی صرف جمعہ وعیدین کی نماز کے لئے بڑی آسانی کے ساتھ ہو جاتی ہے اور پھر اے سی پہ لاکھوں روپیہ خرچ ہو تا ہے پر ہم میں سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے
بلکہ ہم ایک پروجیکٹ ختم کرتے ہی دوسرے پروجیکٹ میں لگ جاتے ہیں ٹائلس، اے سی، وائرنگ اور لائٹنگ وغیرہ ہر کام ہمارا پورا ہوجاتا ہے
پھر اس قدر مہنگی مسجد میں اتنا کم تنخواہ امام صاحب کو کیوں کیا امام صاحب کے بال بچوں کو گرمی نہیں لگتی ہے کیا امام صاحب کے والدین اور بچوں کو کپڑے، مکان، راشن، پانی، دوائی اور علاج و معالجہ کی ضرورت نہیں ہے یا پھر امام صاحب کے لیے الگ سے کوئی مارکیٹ ہے جہاں انہیں کم قیمتوں پر ساری ضرورتیں پوری ہوجاتی ہے
اگر ہے اور یقیناً ہے تو اپنے ائمہ کرام کے روز مرہ کے اخراجات کو دیکھتے ہوئے مناسب تنخواہ بھی عنایت کرنا ہمارا کام ہے ہماری ذمہداری ہے
تاکہ آپ کی عالی شان مسجد کی شایان شان کے مطابق آپ کے ائمہ حضرات کی بھی قدر و قیمت ہو یاد رکھیں آپکے مسجد کے امام خوش تو آپ بھی اور آپکے گھر والے بھی خوش رہیں گے انشاءاللہ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.