May 2, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

بزم سخنوران انٹرنیشنل مہواشالی کا 75واں طرحی مشاعرہ کا انعقاد ہوا

مہواویشالی ویشالی/ عادل شاہ پوری/

بزم سخنوران انٹرنیشنل مہواشالی کا 75واں طرحی مشاعرہ کا انعقاد ہوا

 

جس کی صدارت کہنہ مشق شاعر جناب نیاز نذر فاطمی صاحب اور نظامت کے فرائض ہر دل عزیز رہبر گیاوی المعروف چونچ گیاوی صاحب نے فرمائی جن شعرائے کرام نے کلام پیش کیے ان کا نمونہ کلام پیش خدمت ہے
1.جناب نذر فاطمی صاحب پٹنہ
حقیقت شب قدر کی بس یہی ہۓ
فلک  چاہتا   تھا   وصالِ   محمد

2.جنا ب اکرام آزر صاحب کولکاتہ
نہ ہمّت قلم میں نہ کاغذ میں دم ہے
بیاں  ہو  تو  کیونکر   خصالِ  محمّد

3. پروفیسر ناظم قادری
این۔این۔کالج سنگھاڑہ (ویشالی)
فراموش دشمن کند دشمنی را
شود جاں نثارِ  خصالِ محمد

4.جناب تصدیق احمد خان تصدیق ، اجمیر
آنکھوں سے اپنی گنبدِ خضرا کو دیکھ لوں
دنیا کا میں نہیں ہوں طلبگار مصطفیٰ

5.نثار ردولوی فیض آباد ،یوپی
حورو  ملک بھی آتے ہیں  طیبہ کی سیر   کو
کتنا   حسیں   ہے    مومنو    دربار مصطفے

6.جناب امن بریلوی
الفت  سےان کی دولتِ دارین ہے ملی
بگڑی ہوئ ہماری بھی تقدیر بن گئی

7.جناب رہبر گیاوی المعروف چونچ گیاوی

8.جناب علی اختر صفدر ہاشمی ،پٹنہ
خدا اس کو بخشے گا محشر میں اک دن
جو خوابوں میں دیکھے جمالِ محمد

9.جناب سبطین پروانہ کٹیہاری(بہار)
خدا نےتصور کی بخشی ہےدولت
نگاہوں میں ہے بس جمال  محمد

10.جناب واصف القادری ،دربھنگہ
ہمہ وقت ہوتی ہے باران رحمت
جہاں ہو رہا قیل وقال محمد

11۔جناب سعید قادری
صاحب گنج مظفر پور
فریاد میری انکو سنا دینا اے صبا
حالت جو اضطراب کی زنجیر بن گئ

12.ایوب عادل ،انگس،ہگلی
ازل سے ابد تک نہیں دے سکے گی
یہ دنیا کبھی بھی مثالٍ محمد

13.جناب قمر شمسی ،چک اولیاوی
جو پوچھا کسی نے، کہا عائشہ نے
ہے قرآن شرحِ  خصالِ  محمد

14.جناب عبداللّٰہ امامی ،ویشالی
اللہ کے  قریب  وہ  بندہ پہنچ گیا
جوبن گیاہےدل سےوفادارِ مصطفےٰ

15.جناب سیف دیو گھڑی
ایثار کیا ہے اور یہ تاریخِ بارہویں
پڑھ سیرتِ مہاجر و انصارِ مصطفٰی

16.جناب اعجاز عادل شاہ پوری
زخموں پہ جیسے آپ نے رکھا لعاب کو
پل میں خدا کے فضل سے اکسیر بن گئ

17.ڈاکٹر اے۔ایم۔اظہار الحق اظہر احمدی

شاخِ تمر کو دیکھئےمیدان بدر میں
یہ تو نگاہ نور سے شمشیر بن گئی ۔
مشاعرے کا اختتام صدر مشاعرہ کے پرمغز صدارتی خطبہ اور بزم کے چیف ایڈمن پروفیسر ناظم قادری صاحب کے اظہار تشکر پر ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.